پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے قومی کھیل کی ترقی کا راز بتا دیا

کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کی بہتری کیلیے ضروری ہے کہ اعلی معیار کے پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی ذہنی یکسوئی اور ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلیے پریکٹس میچز کے ساتھ ان کی مالی مشکلات بھی دور کرنا ہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نئے لڑکوں کو اس کھیل کی جانب راغب کرنے کے لیے اسکول کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے کر بچوں کو کھلانا ہوگا اس کے علاوہ کلب لیول ہاکی کا آغاز کرنا ہوگا۔ ان ٹیموں کے صوبائی اور عالمی سطح پر مقابلے منعقد کرنا ہوں گے۔ اعلی معیار کے پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں