پاکستان یوئیفا فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلی بار شرکت کریگا

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جو 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں منعقد کھیلا جائیگا۔ اس امر کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی بار شرکت ایک تاریخی سنگ میل ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کی عکاس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں میزبان قازقستان سمیت روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت پی ایف ایف کے بین الاقوامی فٹبال اداروں کیساتھ بہتر ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جبکہ یہ پیش رفت ملک میں یوتھ فٹبال کیلئے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت پاکستانی فٹبال کی طویل مدتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ، اعتماد اور بین الاقوامی معیار کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں