35

پاک آئی ایم ایف معاملات طے کروانے میں امریکہ ‘ برطانیہ کی دلچسپی

لاہور(بیوروچیف)پاکستان میں تعینات سینئر ترین مغربی سفارتکار نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا مسئلہ حل کرنے میں بڑی دلچسپی ہے اور اس میں ہمارا مفاد بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ رہنا ہی اس کے بہترین مفاد میں ہے۔روس ، چین ، ترکی ، ایران اور سعودی عرب پرمشتمل ایک نئے بلاک پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر مغربی سفارتکار نے کہا کہ ہم پاکستان سے کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور نہ ہی یہ کہنا مناسب کہ پاکستان کس کا انتخاب کرے یا کس کا نہیں لیکن پاکستان کا بہت سے ممالک کے ساتھ غیر وابستگی کے حوالے سے ایک طویل موقف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں