پاک آسٹریلیا ٹی20سیریز کا پرومو جاری

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے پرومو میں بھارت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پرومو کی ویڈیو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں آسٹریلوی شخص سے ٹیکسی ڈرائیور پیسے نہیں لیتا وہ شکریہ ادا کرتا ہے لیکن ہاتھ نہیں ملاتا جس پر ٹیکسی ڈرائیور کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رکے تھے۔بھارتی ٹیم پر طنزیہ پرومو جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔پرومو میں آغا جی کہتے ہیں کہ ویسے تو ہم مہمان نواز ہیں لیکن بات کرکٹ کی آئے تو مقابلے کے لئے تیار ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز29جنوری کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں