پاک افغان سرحدی علاقوں میں کشیدگی

کوہاٹ(نامہ نگار)قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پارہ چنار سمیت پاک افغان سرحد پر واقع علاقوں میں پاک افغان کشیدگی اور جھڑپوں کے باعث مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔ ایک بیان میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیاکہ افغانستان کی جانب سے میزائل داغے جارہے ہیں جو آبادی کے علاقوں میں گر رہے ہیں جس سے جانی نقصان کا خطرہ ہے،اس لئے لوگ اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر کسی قسم کے ہجوم سے گریز کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا (آج) ہفتہ کواپر کرم میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بشمول سکول اور کالج بند رہنے کا اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کوسرحد پار سے کئی میزائل شہری علاقوں پر گرے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں