پاک افواج کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کیلئے15ارب 83کروڑ گرانٹ منظور

اسلام آباد(بیوروچیف) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الائونسز اور دیگر واجبات کیلئے وزارتِ دفاع کی 15ارب 83کروڑ90لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الائونسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15ارب 83کروڑ 90لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی۔ ای سی سی کے مطابق منظور کی جانے والی گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی ۔اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، ای سی سی نے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور اسکیم شروع کرنے کی تجویز منظور کرلی ہے اس کا باضابطہ آغاز 14اگست 2025کو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں