29

پاک امارات’ وسیع تعاون پر اتفاق (اداریہ)

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے معیشت’ سرمایہ کاری’ توانائی’ انفراسٹرکچر کی ترقی’ آئی ٹی ٹیکنالوجی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا ہے اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی روابط اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید الہنیان نے جمعہ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کیا وزیراعظم نے امارات کے صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد بن زاید الہنیان کا دورہ پاکستان اور امارات کے تعلقات میں ایک اہم قدم ہے جو دونوں ممالک کے روابط کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا عکاس ہے امارات کے صدر نے پاکستان کی جانب سے شاندار استقبال پر اظہار تحسین کیا اور ثقافتی وعوامی رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی انہوں نے پاکستان کے اقوام متہدہ کی سکیورٹی کونسل میں موجودہ کردار کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی امن کے لیے امارات اور پاکستان کی مسلسل کوآرڈی نیشن کی اہمیت پر بھی بات کی وزیراعظم نے علاقائی وبین الاقوامی امن کے فروغ کیلئے امارات کے صدر کے کردار کی تعریف کی امارات کے صدر کے ہمراہ شیخ سلطان بن حمدان الہنیان، شیخ محمد بن حمدبن طحنون الہنیان امارات کے پاکستان میں سفیر سالم محمد الزابی سمیت کئی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل تھے پاکستان کی جانب سے ملاقات میں وزیراعظم کے ارکان آرمی چیف وچیف آف دی ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سینیٹر حکام شامل تھے یہ صدر متحدہ عرب امارات کی حیثیت سے ان کا پہلا سرکاری دورہ تھا امارات کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تفصیلی اور بامعنی بات چیت ہوئی دونوں راہنمائوں نے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور باہمی روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر غور کیا دونوں فریقین کے معیشت’ سرمایہ کاری سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا،، پاکستان اور متحدہ عرب امرات تعلقات لازوال اور بے مثال ہیں متحدہ عرب امارات کے صدر کا پہلا دورہ باعث فخر ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی روزگار کما رہے ہیں اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ترسیلات زور بھجوا رہے ہیں امارات نے پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ اماراتی صدر کا پہلا سرکاری دورہ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کے وسیع ہونے کے امکانات ہیں دونوں ملکوں میں لازوال تعلقات ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتے رہیں گے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب کے صدر اور ان کے اہم قریبی ساتھیوں کا پاکستان کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ امارات پاکستان کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ اپنے تعلقات عروج پر لیجانے کا خواہشمند ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے متحدہ عرب امارات کی جانب سے توانائی’ انفراسٹرکچر’ آئی ٹی ٹیکنالوجی میں بڑی سرمایہ کاری کی توقع ہے متحدہ عرب امرات نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور امارات کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کے نتیجہ میں پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت امارات کے ساتھ جتنی جلدی ممکن ہو تجارت میں اضافہ سمیت سرمایہ کاری کے معاہدے کر کے ان پر عملدرآمد کرانے کیلئے کوششیں کرے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں