40

پاک امریکہ 20کروڑڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اب براہ راست سرمایہ کاری کا بھی آغاز ہو رہا ہے اور اس ضمن میں پاکستانی اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان ملک میں20کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری میں ایک اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان اس حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک امریکی کمپنی کے مابین طے پایا ہے جس کے تحت پاکستان کے پنک سالٹ (گلابی نمک)کی ایکسپورٹ کیلئے ضلع میانوالی کے اقتصادی زون میں ایک خصوصی پلانٹ لگایا جائے گا جس کی برآمدات سے پاکستان کا مشہور گلابی نمک اس وقت جس کے حصول کا سب سے بڑا مرکز کھیوڑہ ہے عالمی مارکیٹ میں نمایاں جگہ حاصل کر پائے گا۔ پی ایم ڈی سی اور امریکی کمپنی کے سی ای او نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ جدید پنک راک کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسلٹی قائم کی جائے گی جو صرف نمک کی برآمد کیلئے استعمال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں پنک سالٹ کی 12 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے اور ہم ڈیڑھ لاکھ ٹن سالانہ پنک سالٹ برآمد کرسکتے ہیں۔ اس طرح جہاں ہم عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کی کوشش کریں گے وہیں پاکستان کا یہ پنک سالٹ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے ہی فروخت ہوگا۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کے باسمتی چاول اور گلابی نمک کو انڈین پروڈکٹ قرار دے کر بیرون ممالک فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا اور جیو گرافیکل انڈیکیشنز (جی آئی) قانون کے تحت دونوں مصنوعات کو انڈین پروڈکٹ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہ پاکستان کا گلابی نمک پاکستان میں پیدا ہونے والی پروڈکٹ ہے اسے دنیا میں برآمد اور فروخت کرنے کا حق صرف پاکستان کو حاصل ہے کے تحت جی آئی قانون کے تحت رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور گلابی نمک کے حقوق اپنے نام محفوظ کرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں