پاک ایران کا مشترکہ کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کے درمیان اہم ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھا نے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ۔ مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔صدر ایف پی سی سی آئی اور ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات میں نجی شعبے کے کردار کے فروغ اور اقتصادی وصنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ قزوین چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور اراکین کی کراچی میں تجارتی و صنعتی نمائش میں خصوصی شرکت کی ۔ زراعت، کیمیائی صنعت ، ایل این جی اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔پاک ایران تجارتی تعلقات کے استحکام سے علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی اور روزگار اضافہ ممکن ہو سکے گا ۔ ایس آئی ایف سی کی دور ا ند یش حکمت عملی پاکستان کے بین الاقوامی اور اقتصادی روابط میں خوش آئند بہتری کا سبب بن رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں