پاک بحریہ کی آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب ہوگئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی لانچنگ تقریب میں وائس چیف آف نیول اسٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلی حکام بھی موجود تھے، اس دوران وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سیکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے تحت 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت بنائی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں