پاک بحریہ کی پاسنگ آؤٹ تقریب،فیلڈ مارش کی شرکت

کراچی(بیوروچیف) پاکستان نیول اکیڈمی میں کورس کی تکمیل پر پروقار پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خصوصی شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔پی این ایس رہبر کراچی میں 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی تکمیل پر پریڈ کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل کو سلامی دی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123ویں مڈ شپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے، تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں