پاک بھارت جنگ کے دوران خاموش رہنے پر عائزہ خان تنقید کی زد میں

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ عائزہ خان کو اداکاری کی تعلیم حاصل کرنے اور اپنی پوسٹ میں اس پر فخر کرنے پر فینز نے انکی جم کرکھینچائی کر دی۔ ڈرامہ پلِ صراط،بری عورت اور پیارے افضل میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عائزہ خان نہ صرف شوبز انڈسٹری میں ایک مشہور شخصیت ہیں بلکہ سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی ان کے نام کا ڈنکا بجتا ہے جہاں وہ نت نئی پوسٹس سے ہر لمحہ اپنے فینز کو محظوظ کرتی نظر آتی ہیں۔لیکن جب حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران عائزہ خان کو اپنے ملک کی حمایت کرنے اور محب وطن ہونے کا ثبوت پیش کرنا چاہیے تھا اس وقت ان کاسوشل میڈیا اکانٹ خاموشی کا عالم پیش کررہا تھا۔ایسے میں فینز جو انکی پوسٹ کے منتظر تھے اب معاملات طے پاجانے اور جنگ بندی ہوجانے کے بعد اداکارہ کا انسٹاگرام اکانٹ کا رخ کرنے پر سیخ پا ہوگئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے پوسٹ شیئر کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں