پاک بھارت مقابلے میں کون فاتح ہو گا؟ اعظم خان کی پیشگوئی

لاہور (سپورٹس نیوز) چیمپئنزٹرافی جلد ہی شروع ہونے والی ہے ایسے میں پاک بھارت مقابلے میں کون سی ٹیم میچ جیتے گی، پاکستانی کرکٹر نے ابھی سے پیشگوئی کردی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو باہمی سریز کھیلے ایک عرصہ بیت گیا اس لیے جب بھی آئی سی سی ایونٹس میں روایتی حریف ٹکراتے ہیں تو اس میچ پر دنیا بھر کے مداحوں کی نگاہیں مرکوز ہوتی ہیں، اس بار دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت 23 فروری کو آمنے سامنے ہونگے۔پاکستان کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان جو اس وقت آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے ہیں انھوں نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے۔اعظم خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ایک ہائی وولٹیج گیم ہوتا ہے، جو بھی ٹیم اس میچ میں کم غلطیاں کرے گی وہ میدان سے فاتح کے طور پر باہر جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں