پاک بھارت میچ، کولمبو کیلئے پروازوں کے ٹکٹ مہنگے

کولمبو (سپورٹس نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان 15فروری کو ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میچ کی تصدیق کے بعد کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2026میں پاک بھارت ٹاکرا 15فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جائے گا، بھارتی وقت کے مطابق شام 7 بجے آر پریماڈاسا سٹیڈیم کولمبو میں شیڈول ہے۔بڑے بھارتی شہروں سے کولمبو کے لیے پروازوں کے کرائے 3 گنا تک بڑھ گئے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے سری لنکا جانے والے کرائے بھی ایک ہزار 900 سے 2 ہزار 400 درہم تک پہنچ گئے ہیں جو آف پییک اوقات میں ایک ہزار 200 سے ایک ہزار 500 درہم ہوتے تھے۔ممبئی سے کولمبو جانے والی براہِ راست اکانومی ٹکٹ کی قیمتیں 880 سے ایک ہزار 480 درہم کے درمیان ہیں مگر 14 سے 16 فروری کے دوران قیمتیں تقریبا 2 ہزار 367 درہم تک پہنچ گئی ہیں۔ کچھ ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافے کی حد بڑھا دی ہے، جیسے ایئر انڈیا 4 ہزار792 درہم اور انڈیگو 3ہزار589 درہم وصول کررہی ہے، سب سے سستے کنیکٹنگ آپشنز بھی 2 ہزار 769 درہم کے لگ بھگ ہیں۔ دہلی سے پروازوں کی صورت حال بھی اسی طرح ہے، جہاں اوسط ایک طرفہ اکانومی کرائے ایک ہزار درہم سے ایک ہزار 550 درہم کے درمیان ہیں مگر میچ کے دنوں کے لیے رانڈ ٹرپ کی قیمتیں تقریبا 4 ہزاز845 درہم تک پہنچ گئی ہیں, سری لنکن ایئرلائنز نے کولمبو کے لیے 4 ہزار 431 درہم اور 4ہزار 66 درہم کی پروازیں بھی پیش کی ہیں۔چنئی، بنگلورو اور حیدرآباد جیسے جنوبی شہر بھی اس بڑھتی ہوئی طلب سے متاثر ہوئے ہیں جہاں ایک طرفہ اکانومی کرائے معمول کے مطابق 600 سے ایک ہزار 150 درہم کے درمیان ہیں مگر میچ کے ویک اینڈ کیلئے انڈیگو اور سری لنکن ایئرلائنز کی پرواز یں 2ہزار 155 سے 3 ہزار 664 درہم کے درمیان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں