پاک بھارت میچ کاٹکٹ 12لاکھ میں فروخت

دبئی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونے والے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت کے آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے فینز بلیک مارکیٹرز سے مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اس مقابلے کے اپنی ٹیم کے حق میں یکطرفہ رہنے کی پیشگوئی کردی، یوٹیوب ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک یکطرفہ مقابلہ ہوگا۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کے مین بیٹرز پرایک نظر ڈالیں، ان کے اسٹار بیٹر بابراعظم کی بھارت کے خلاف اوسط 31ہے، اگر کوئی ٹاپ بیٹرز ہے جس کی اوسط 50کے آس پاس ہے تو وہ رضوان ہیں، میں بطور پلیئر انھیں کافی پسند کرتا ہوں، وہ آزادی سے کھیلتے ہیں مگر بھارت کے خلاف ان کی اوسط بھی 25ہے۔البتہ فخر زمان پاکستان کے واحد اسپیشلسٹ اوپنر اور ان کی اوسط 46ہے، یہ اچھی ایوریج ہے، فخر بھارت سے میچ دور لے جاسکتے ہیں، فہیم اشرف کی اوسط 12.5 ہے، اسکے علاوہ سعود شکیل کی بھارت کے خلاف ایوریج 8 ہے، میں نہیں سمجھتا کہ ایسی بیٹنگ لائن کی حامل ٹیم بھارت کے مدمقابل فائٹ بھی کرپائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں