پاک بھارت کشیدگی کے دوران غیر حاضر رہنے والی12نرسز کو شوکاز نوٹس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر فیصل آباد میں ہائی الرٹ کے باوجود الائیڈ ون نرسنگ کالج کی 12طالبات کو ڈیوٹی سے غیر حاضرہونے پرشوکاز نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کر لی۔ پرنسپل کالج آف نرسنگ الائیڈ ہسپتال ون کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کو پاک بھارت کشیدگی کے موقع پر ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا اور تھرڈ سمسٹر کی طالبات علیشا ارشاد’ مدیحہ فاطمہ’ سونیا امجد’ عابدہ پروین’ قیصرہ ذوالفقار’ لائبہ لطیف’ جویریہ نواز’ آمنہ اسد’ سعدیہ یٰسین’ صبا امین’ ملائکہ اور نادیہ اشرف کو بطور ”ڈے کالر” کو حاضر ہونے کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے بغیر کسی اطلاع غیر حاضر رہی اور ان کے اس رویہ پر شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں