پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم کفر کیلئے دھماکہ سے کم نہیں،عبدالرشید حجازی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) اگر ہم دنیا میں سر بلند اور آخرت میں کامیابی کے طلبگار ہیں تو ہمیں سیرتِ رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ کو اپنی زندگی میں مشعل راہ بنانا ہوگا پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ عالم کفر کیلئے دھماکہ سے کم نہیں ان خیالا ت کا اظہار ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی ، سید سبطین شاہ نقوی ، حافظ فیصل افضل شیخ ، مولانا محمد عمر صدیق ، مولانا محمد سردار عابد ، قاری محمد حنیف ربانی ، قاری محمد بنیامین عابد ، قاری اسماعیل عتیق ، مولانا محمد حسین سردار ، حافظ عبد الغفار مکی ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری محمد سفیان سردار ، حافظ امین الرحمن ساجد ، مولانا حبیب الرحمن مدنپوری ، حافظ عمر فاروق شاکر شیخ حاجی جاوید اللہ رکھا نے بیرون جامع مسجد فردوس الرحمن بازار نمبر دو رضا آباد میں پانچویں سالانہ سیرتِ سید البشر صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشی ، معاشرتی ، سیاسی وسماجی اور دیگر تمام مسائل کا حل سیرتِ طیبہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے اگر ہم سب اپنے اپنے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قرآن وحدیث کو اپنے لئے رول ماڈل تسلیم کر لیں تو دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ عالم اسلام کی قیادت کرنے کا وقت شروع ہونے والا ہے اب اقوام مسلم کو متحد ہو کر عالم کفر سے مظلوم کشمیری و فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم وبربریت کا حساب لینے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے عملی جدو جہد کا آغاز کرنا ہوگا ۔ تقریب میں چوہدری محمد ارشد گجر ، قاری محمد ارشد ، مولانا عبد الشکور کاظم ، حافظ محسن حمید ، محمد انور نعیم ، قاری محمد ہاشم رحیم ، شیخ محمد اسحاق ، حافظ یونس ربانی ، حافظ عبد الماجد معاذ ، حاجی محمد امین ، مولانا محمد امین ، حسن سردار گجر ، مولانا محمد حنیف ربانی ، حافظ احمد اللہ ، مولانا ابوبکر جمیل ، محمد ادریس یزدانی و دیگر بھی موجود تھے ۔ شرکا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدہ پر اظہار مسرت کرتے ہوئے پاک عرب دوستی ۔ زندہ باد اور دہشتگردی و فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے نعرے بھی لگائے۔ آخر میں ملکی بقا وسلامتی اور استحکام سمیت دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں