پاک سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز ہے’ خواجہ آصف

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ تاریخ ساز ،معرکہ حق کی فتح کے مرہونِ منت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 75سال میں ہم نے پہلے بھی دفاعی معاہدے کئے، مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے مدد نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ہمارے خیر خواہ نہیں وہ اس معاہدے سے ناخوش ہیں، سعودی ولی عہد نے مجھے یاد کرایا کہ 71 میں سعودی عرب نے 2گن بوٹس کراچی بھجوائی تھیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس معاہدے کے ثمرات سے پاکستان معاشی طور بھی مستحکم ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں