151

پاک سعودی دوطرفہ تجارت میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر50.29 فیصد اور سعودی عرب سے درآمدات میں 38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب کوبرآمدات سے ملک کو 386.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 256.96 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 50.29 فیصد زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق جنوری میں سعودی عرب کوپاکستانی برآمدات کاحجم 57.97 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جودسمبرمیں 52.61 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں35.58ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصدزیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے د رآمدات کاحجم2.02ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔جنوری میں سعودی عرب سے 389.17 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں جو دسمبر میں 362.52ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 265.68 ملین ڈالرتھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں