پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان کی اظہار یکجہتی ریلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی’ ریلی کی قیادت چیئرمین پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان ایم ندیم پاشا نے کی’ ریلی میں پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان سینئر نائب صدر ڈاکٹر نثار احمد’ نائب صدر عمران شیخ’ سرپرست اعلیٰ رانا عبدالغفار’ سٹی صدر جنگا جٹ’ انورخان’ تاجر رہنما شیخ ارسلان اچھی’ سہیل نیاز طور’ ملک عاصم’ وحید خالق رامے’ شہزاد رحمانی’ چوہدری اشرف مٹھو’ ملک ماجد’ شیخ نعیم حبیب’ وحید ملتانی’ شیخ ظہور’ رانا سہیل’ مرتضیٰ’ آل پاکستان میڈیا کونسل کے جاوید شاہ’ شہزاد بٹ کے علاوہ جھنگ بازار کے دکانداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی’ ریلی جھنگ بازار سے شروع ہوئی اور چوک گھنٹہ گھر پہنچ کر پرامن طور پر منتشر ہو گئی’ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر افواج پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے’ ریلی کے شرکاء پاک آرمی کے حق میں نعرے بازی کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد’ پاک فوج زندہ ‘ انڈیا مردہ باد’ مودی حکومت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے ہیں’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان کے چیئرمین ایم ندیم پاشا’ شیخ ارسلان اچھی’ سہیل نیاز طور’ عمران شیخ’ رانا عبدالغفار’ جنگا جٹ’ چوہدری اشرف مٹھو’ شیخ نعیم حبیب و دیگر مقررین نے کہا کہ بھارتی ہندو بنیاء اپنی مکارانہ حرکتوں کی وجہ سے ہمیشہ مار کھاتا ہے ‘ شائد اس مکار دشمن نے سوچا تھا کہ افواج پاکستان سو رہی ہے’ رات کی تاریکی میں مکار اور عیار دشمن نے ایک بار پھر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی مگر وہ یہ بھول گیا تھا کہ نہ صرف پاکستانی فوج اپنے دفاع کیلئے جاگ رہی ہے بلکہ پوری قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے جاگ رہی ہے ‘ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف جوابی کاروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انڈیا کو پاک فوج نے جو نقصان پہنچایا ہے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں