پاک فوج زندہ باد تحریک کے زیر اہتمام تاجدار ختم نبوت کانفرنس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان کے زیر اہتمام چوک گھنٹہ گھر میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ندیم پاشا نے کہا کہ آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ہمارے جسموں میں خون بن کر دوڑ رہا ہے’ انکا پاک نام دنیا کے ڈیڑھ عرب مسلمانوں کے دلوں پر نقش ہے’ انہوں نے ازلی دشمن مکار مودی کو للکارتے ہوئے کہا کہ تم نے آقا کے نام پر پابندی لگا کر اپنی موت کو آواز دی ہے’ ہمارا تعلق کسی بھی ملک مسلک یا پارٹی سے ہو جب بات حرمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر آتی ہے تو ہمارا ایک ہی نعرہ ہوتا ہے’ حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے اور گستاخ رسول کی ایک سزا سر تن سے جدا’ انہوں نے کہا کہ آقا دو جہاں والی کائنات کی حرمت پر ہماری جان مال اور اولاد سب کچھ قربان ھے اور ہم تمہارا وہ حشر کریں گے کہ تمہاری داستاں نہ ملے گی داستانوں میں خطاب کرتے ہوئے ندیم پاشا نے کہا کہ ابھی کچھ دنوں پہلے افواج پاکستان نے تمہارا غرور خاک میں ملایا تھا اب پچیس کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ مل کر تمہیں صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے اب لڑائی چھ طیاروں کے گرانے پر ختم نہیں ہوگی اب تو نے آقا کی حرمت پر کوئی گستاخی کی تو دلی کو فتح کرکے لال قلعے پر اسلام کا پرچم لگانے کے بعد لوٹیں گے’ ہم محمود غزنوی اور صلاح الدین ایوبی کی اولاد ہیں شاید تو انکی ٹھوکریں بھول گیا گے اب تجھے وہی ضرب یاد کروانے کا وقت آگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں