4

پاک فوج ملکی سرحدوں کی نگہبان اورمنتظم ادارہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) گول کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی اسلم بھلی نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی نگہبان اور منتظم ادارہ ہے، ہمیں افواجِ پاکستان پر فخر ہے، پاک فوج اور ریاستی اداروں کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے، سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف ڈیجیٹل بیان بازی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر کی ایسی مذموم مہم پاک فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی، پاک فوج ہے تو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا کے سربلند ہے۔ ہم افواجِ پاکستان، ریاستی اداروں کیخلاف مخصوص انتشاری ٹولے کی طرف سے کردار کشی کرنیکی شدید مذمت کرتے ہوئے اور اپنی افواج کیساتھ کھڑے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں