پاک فوج ملکی سلامتی ‘دفاع اورتحفظ کی ضامن ہے

ساہیوال (بیوروچیف )چیئر مین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور حلقہ پی پی198کے امیدوار چوہدری صغیر انجم نے ضلع ہرنائی میں دھماکے میں9مزدوروں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہرنائی معصوم مزدوروں پر ہونیوالی ایک بزدلانہ دہشت گردی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا نشانہ ہمیشہ وہ بے گناہ اور محنت کش لوگ بنتے ہیں جو صرف اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں۔بے گناہ مزدوروں کی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔اس طرح کے بزدلانہ حملے کسی بھی طور پر کسی کے حقوق کے حصول کا ذریعہ نہیں بن سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں