پاک فوج نے بھارتی غنڈہ گردی ختم کردی، عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے بھارت کی غنڈہ گردی ختم کردی پاکستان نے بھارت سے 1971کا بدلہ لے لیا ہے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن بھارت نے ہمیں فلسطین سمجھ کر دبانے کی کوشش کی جس کا پاک فوج اور پوری قوم نے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی آنیوالی نسلیں اس شکست کو یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا پانی روکنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے اور پاکستان اسے عالمی فورمز پر اٹھائے گا۔انہوں نے پہلگام واقعے کو بھارت کے اندر سے ہونے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا اس کی تصدیق کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک افواج نے بھارت کی غنڈہ گردی ختم کردی اور آنے والے دنوں میں معاملات پاکستان کے حق میں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں