55

پاک فوج نے بھارت کو ہر جنگی محاذ پر دھول چٹائی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراساں خاں ایڈووکیٹ نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر جنرل عاصم منیر اس عہدے کے حقدار تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عا صم منیر نے اپنی قائدانہ صلاحیت اور جر ا تمندانہ فیصلوں کے ذریعے ثابت کیا کہ وہ اس عہدے کے میرٹ پر اہل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر کی دفاع وطن کیلئے گرانقدر خدما ت اور آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے خطے میں طاقت کے توازن کو قائم کرنے کیلئے اقدامات پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں