پاک فوج نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 118ملک ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچادی ہے ، بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیئے ۔ دشمن کی افواج تھر تھر کانپ رہی ہے ، بھارت نے حملہ میں پہل کی اور پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے کی فاش غلطی کی، اب اپنے زخم چاٹ رہا ہے ، پاکستانی الفتح میزائیلوں نے بھارتی فوجی تنصیبات کو چن چن کر نشانہ بنایا ، پاک فضائیہ کے شاہین جھپٹ پلٹ کر دشمنوں پر قیامت ڈھا رہے ہیں ۔پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا اور اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ہے۔ پاکستان کو بھارت پر نہ صرف فوجی دفاعی بلکہ اخلاقی برتری بھی حاصل ہے۔ پوری پاکستانی قوم اس وقت اللہ و اکبر کے نعرے تلے متحد ہے ، بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں