فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گول کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدرحاجی اسلم بھلی نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور پورے ملک کی تاجر برادری اور قوم کو اپنی مسلح افواج پرفخرہے، جنہوں نے ہمارے ملک پر میلی نظر ڈالنے والوں کا خاتمہ کیا ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین پالیسی اور قربانیوں سے کامیابی حاصل کی اور اسکی بدولت ملک میں امن وامان قائم ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کیخلاف کوئی بات سننا نہیں چاہتے۔ پاک فوج اور ملکی اداروں نے بڑھ چڑھ کر پاکستان کے عوام کی حفاظت اور ان کیلیے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو نقصان پہنچے گا تو ملک کی داخلی اور بیرونی صورتحال کو نقصان پہنچے گا۔
22