فیصل آبا د ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہو لڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی یوم تشکر کے مو قع پر پاک فضائیہ کے شیر دل بہادر شاہینوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔



