پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا

راولپنڈی (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھائونی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں