پاک فوج نے ہمیشہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے

ساہیوال(بیوروچیف )صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن میاں بابر صغیر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ایک شاندار قومی امانت ہے،پاک فوج ایک شاندار قومی اثاثہ ہے۔پاک فوج نے ہمیشہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے پاک فوج سب سے آگے کھڑی ہوتی ہے ۔ پاک فوج کے وطن کے جذبے اور قومی خدمت کو کبھی بھی نہیں بھلایا جا سکتا۔ انہوں نے ہمیشہ اپنی زندگی کی پرواہ نہیں کی اور پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیوں کی قربانیاں دی ہیں اور ابھی تک دے رہی ہے۔لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر پاک فوج کو برا بھلا کہتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں