پاک فوج کا جوان افغان بارڈر پر شہید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) افغانستان بارڈر پر دوران ڈیوٹی آسمانی بجلی گرنے سے ڈجکوٹ کا فوجی جوان شہید ہو گیا۔جسے فوجی اعزاز کے ساتھ اس کے آبائی گائوں253ر ب گنگا پور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں پولیس افسران، ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈجکوٹ کے علاقہ 254ر ب گنگا پور کا رہائشی فوجی محمد محراب ولد مقبول احمد افغانستان کے بارڈر پر فرائض سرانجام دے رہے تھا کہ شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے شہید ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں