پاک فوج کا دنیا کو پیغام’ہمیں ہلکا نہ لیا جائے’بہروز سبزواری

کراچی(شوبز نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہمیں ہلکا نہ لیا جائے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کی خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت بڑ اکرم ہے کہ اس نے ہمیں عزت سے نوازا۔ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں بھارت کے ساتھ اسرائیل بھی تھا اور پاکستان کی اس کامیاب کارروائی کے بعد اسرائیل کو بھی ایک واضح پیغام پہنچ گیا۔بہروز سبزواری نے کہا کہ میں پاک فوج کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں