40

پاک فوج کا ٹرکاور مسافر بس حادثات کا شکار ‘4فوجیوں سمیت 8افراد جاں بحق

مظفر آباد’ لاہور (نمائندگان) وادی نیلم میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے چار جوان شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا’3فوجی جوانموقع پر ہی دم توڑگئے جبکہ ایک زخمی ریسکیو کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں، ریسکیواہلکاروں اورپاک فوج نیموقع پرپہنچ کرامدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور چاروں افراد کی لاشیں نکال کر مظفرآباد روانہ کردی گئی ہیں ۔ علاوہ ازیں بہاولپور سے لاہور جانے والی بس بستی پکا کے قریب حادثے کا شکار ‘4افراد جاں بحق جبکہ8شدید زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی سائیکل سوار لڑکے کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنیوالے موٹر سائیکل میں جالگی،موٹر سائیکل پر سوار3افراد کچلے گئے، سائیکل سوار بچہ بھی گاڑی کی سائیڈ لگنے کی وجہ سے زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ، جبکہ تیز رفتار بس روڈ کے ساتھ آئل مل کی دیوار میں جا لگی،ریسکیو ٹیمیں نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیزکو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو کے مطابق جان بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ماڑی بھاگو خاں سے تھا اور تینوں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے،تینوں افراد میلہ دیکھنے جارہے تھے۔ڈاکٹر احمد خادم کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا پوسٹمارٹم کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دے کر گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ایک شخص کو تشویشناک حالت کے باعث بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی محمد رضوان اور اے سی غلام حسین موقع پر پہنچ گئے، ایس ڈی پی محمد رضوان کا کہنا ہے کہ دیگر مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں