پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں اے ڈی سی جی کا ہنگامہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں اے ڈی سی جی کا ہنگامہ ،ملی نغمے ،تقریب میں 10منٹ بیٹھنے کے بعد بچوں کے ملی نغمے،ٹیبلوز اور دیگر پروگرام بند کروا دئیے،تفصیلات کے مطابق معرکہ حق میں افواج پاکستان کو شاندار کامیابی پر پوری پاکستانی قوم کی طرح نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں یوم تشکر جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کیلئے فیصل آباد سے ماہر تعلیم علمی و ادبی شخصیت اور علمی حلقوں میں ایک معتبر نام حافظ عامر شعیب پرنسپل ام المدارس ماڈل سکول کو ڈپٹی ڈائریکٹر نصرت فتح علی خاں آدھی رات کو فون کال کر کے مجبور کیا کہ بچوں ،والدین اور ٹیچرز کو تقریب کی رونق بڑھانے اور ملی نغمے ،ٹیبلوز پیش کرنے کیلئے لایا جائے جس پر انہوں نے مجبور ہو کر آمادگی کی اور وعدے کے مطابق شام کے وقت بچوں ،والدین ،ٹیچرز کو نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں لے گے گرمی اور حبس کے ماحول میں بچوں نے تیاری کی جیسے ہی تقریب شروع ہوئی اے ڈی سی جی بھی تشریف لے آئے اور مختص کردہ سیٹ پر براجمان ہو گئے ابھی تھوڑا ہی وقت گزرا تھا کہ گرمی اور حبس کے ماحول میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے تقریب ختم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جب حافظ عامر شعیب نے انہیں بتایا کہ بچے اتنی دیر سے آپ کا انتظار اور تیار ی کر رہے تھے تو آپ بچوںکوپاک فوج سے محبت اور پیار کا اظہار کرنے کیلئے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کرنے کی تھوڑی دیر کیلئے اجازت دے دیں بس اتنی سی بات کہنی تھی کہ صاحب نے یاد کروا دیا میرا عہدہ بڑا ہے اور اسی عہدے کے نشے میں انہوں نے بچوں ،والدین ،ٹیچرز اور دیگر کے سامنے فرعونی رویہ اختیار کیا،حافظ عامر شعیب کے ساتھ اے ڈی سی جی کے ناروا سلوک کرنے پر رانا شاہد مقرب چیرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب ،محمد اسلم بٹ،میاں ندیم شہزاد،چوہدری ندیم سندھو،چوہدری گلزار حسین ،رانا خلیل احمد ،رانا جابر رشید،سید ابرار حسین شاہ اور دیگر بھر پور مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اے ڈی سی جی فیصل آباد کو فوری معطل کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں