پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازات

اسلام آ باد(بیوروچیف) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات عطا کرنے کی منظوری دیدی’اعزازات حاصل کرنے والوں میں 2ستارہ بسالت، 227تمغہ بسالت، 82امتیازی اسناد، 185چیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈز، 23ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 112ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 133تمغہ امتیاز (ملٹری) شامل ہیں۔یہ اعزازات ملک و قوم کے دفاع اور عسکری خدمات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و جوانوں کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں