77

پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردوں کے عزائم کوناکام بنایا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے میاں علی سرفراز نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس ہے ،پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔وطن عزیز کے امن کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے میاں علی سرفراز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اگر کچھ کرتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، 80 سیٹیں نہ ملنا بہت بڑا ایشو ہے امید ہے سپریم کورٹ اسکا فیصلہ کرے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان سے ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے لیے امیدوار فائنل کر لیے ہیں، سینیٹ کے الیکشن میں ڈالا گیا ووٹ قابل تصدیق ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے میاں علی سرفرازنے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہمارے کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے۔ کسی بھی جماعت کو اس کی جیتی نشستوں سے زیادہ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو ڈرایا دھمکایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دو مقاصد کے لیے سیاسی جماعت کو جوائن کرنا تھا، سیاسی جماعت میں شامل ہونیکا پہلا مقصد یہ تھا کہ ہمیں مخصوص نشستیں ملیں ۔ہمارے چیئرمین پی ٹی آئی عمران نیازی نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط میں نہیں لکھا کہ پاکستان کو امداد نہ دیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خط میں صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی شرائط یاد کرائی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں