پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن ہے ایک جماعت نے ساز ش کے تحت ملکی اداروں پرحملے کئے اب بھی بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انکاکہناتھاکہ کبھی قومی اسمبلی میں کمیٹیوں سے استعفے اور اب سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے سیاسی ڈرامہ ہے اس سے بانی رہانہیں ہوں گے اگرپی ٹی آئی میں جرآت ہے تو اسمبلیوں سے استعفے دے تاکہ ضمنی الیکشن کروائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں- اپنے کردار کی وجہ سے بانی بھی جیل میں اوراداروں پر حملے کرنے والے نااہل ہوئے ہیں سزاملنے کے باوجودسرنڈرنہیں کررہے کے پی کے حکومت کی پناہ میں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں