کمالیہ(نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 122 ڈاکٹر طارق سلیمان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملک کی شان، عزت اور وقار ہیں۔ فوج کے جو ان ملک کی حفاظت پر مامور ہیں جو شدید گرمی، سردی اور حالات وجان کی پروا ہ کئے بغیر سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں، سماجی بہبود اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مسلح افواج کے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کیلئے جو کچھ بھی کر سکتے ہیں ضرور کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
15