30

پاک فوج کے شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شہداء پوری قوم کے ماتھے کا جھومرہیں۔ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان قائم ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔ افواج پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔پاکستان سنی تحریک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہارپی ایس ٹی کے ڈویژنل صدرپروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے الہٰی آباد میں منعقدہ ” پاک فوج زندہ باد کنونشن ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان نے ضرب عضب، ردالفساد جیسے کامیاب آپریشن کرکے پاکستان کاپرچم بلند کیا۔ پاک افواج ہمارا فخر ہے۔جس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سنہری لفظوں میں یاد رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں