50

پاک فوج کے شہداء نے اپنے خون سے پاک دھرتی کوسینچا

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ریلی اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ آفس سے شروع ہوکر کلمہ چوک کمالیہ میں پہنچ کر اختتام پذیرہوئی ریلی کے شرکا کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر محمد یوسف بخاری ،صدر انجمن تاجران کمالیہ رانا محمد شفیق ،صدر قومی لیبر موومنٹ ملک عبدالمجید ،سینئر صحافی ڈاکٹر عمران شاہد ،محمد ریاض منہا س سوشل ورکر سمیت دیگر افراد نے کی ریلی کے شرکا سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا گزشتہ بر س نو مئی کو شر پسندوں نے ملک بھر کی فوجی تنصیبات پر حملے کیے جلاو گھیراو کیا اور نشان حیدر کے حامل شہدا کی یادگاروں کو بھی نہ چھوڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں