58

پاک نیدرلینڈز ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان آئندہ برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی درخواست پر ملتوی کی گئی ہے۔ہائی پرفارمنس منیجر نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ رونالڈ لیفبریو کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیڈول اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر سیریز ملتوی کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز ملتوی ہونے کی خبر سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں