61

پاک چین تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے بڑی پیشرفت

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور چین نے آزاد تجارتی معاہدے(ایف ٹی او)پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کرلیا ہے، چین اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارت میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور چین نے پاکستان سے مصنوعات اور اشیا کی نئی ترجیح فہرست طلب کر لی ہے،چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی پیشکش ،دونوں ممالک میں تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر اتفاق،، ذرائع کے مطابق ترجیح فہرست کے مطابق پاکستان کو رعایت دی جاسکے گی ، چینی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی گئی ہے ، دونوں ممالک میں تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کیاگیا جبکہ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے پر ورکنگ گروپ قائم کرنے پربھی اتفاق ہوا ہے ، پاکستان کی وزارت تجارت نے چین کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کی درخواست کی تھی، نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز20رکنی کاروباری وفد کے ہمرا ہ ان دنوں چین کے دورے پر ہیں ،وہاں اہم ملاقاتیں کی ہیں،وزیرتجارت نے چین کے سرمایہ کاروں کو 30ارب آر ایم بی میں فنانسنگ کی پیش کش کی اور ان کیلیے آسان ادائیگی کی آمدن سکیم کی تجویزبھی پیش کی گئی ، اس سے پاکستان پر ادائیگیوں کا دباو نہیں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں