پاک چین سرمایہ کاری مزید بڑھانے کیلئے اقدامات

اسلام آباد (بیوروچیف)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاک چین سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا فیصلہ، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، کلین انرجی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ، سی پیک کے تحت علاقائی رابطوں کو فروغ دے کر مشترکہ ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پاکستان اور چین کا جانب سے عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کا عزم کرتے ہوئے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر اتفاق بھی کیا گیا ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے دونوں ممالک عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے بھی پر عزم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں