پاک’ چین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل (اداریہ)

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے پائیدار ترقی تکنیکی ترقی اور عالمی تعاون کے لیے ایک جامع روڈ میپ قرار دیا، اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیانگ زیڈونگ کا کہنا تھا کہ حکومتی ورک رپورٹ 2026ء کے ساتھ منصوبہ بیجنگ کے طویل المدتی ویژن اور عالمی اقتصادی ترقی سے متعلق درست سمت کی عکاسی کرتی ہے نیا پانچ سالہ فریم ورک بین الاقوامی برادری کو واضح مثبت اور پراعتماد اشاریے کی نشاندہی کرتا ہے منصوبے کے تحت ملک کا مقصد آنے والے سالوں میں شرح نمو 4.5 فی صد کے درمیان برقرار رکھنا ہے چین عالمی معیشت میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر کی ترقی میں تقریباً 30فی صد حصہ ڈال رہا ہے چین کی گھریلو پیداوار 2025 میں پہلے ہی 20 ٹریلین ڈالرز سے تجاوز کر چکی ہے چین ٹیکنالوجی کی قیادت میں ترقی کی طرف اپنی منتقلی کو تیز کر رہا ہے 2030 تک R&D کی شدت کے 3.2 فی صد تک بڑھانے کے منصوبوں کے ساتھ ملک کے تحقیق اور ترقی کے اخراجات 5228 ڈالر بلین تک پہنچ گئے مصنوعی ذہانت کا شعبہ ایک بڑے ڈرائیور کے طور پر ابھرا ہے جس کی مالیت 726 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متعلقہ صنعتیں 290 بلین ڈالر سے زیادہ بڑھ چکی ہیں خلائی شعبے میں چین نے 2025 میں 60 سے زیادہ لانچیں کیں جو ایروسپیس کی صلاحیتوں میں مسلسل پیشرفت کا مظاہرہ کرتی ہیں انہوں نے 2026 میں ایک پاکستانی خلاباز کے چین کے خلائی سٹیشن مشن میں شامل ہونے کے منصوبے کا بھی انکشاف کیا جیانگ زیڈونگ کا کہنا تھا کہ چین کی صنعتی تبدیلی اس کی نئی انرجی گاڑیوں کی پیداوار میں بھی جھلکتی ہے جس نے 12 ملین یونٹس کو عبور کر لیا جس نے عالمی منڈی کا 40فی صد سے زیادہ حصہ حاصل کیا چین نے دنیا کا سب سے بڑا 5-G نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے جس میں 3.5 ملین سے زیادہ بیس سٹیشنز عالمی انفراسٹرکچر کا 60فی صد سے زیادہ ہیں چین پاکستان کے ساتھ ڈیجیٹل کنکیٹوئٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی ترقی میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے چین کی بیرونی اقتصادی مصروفیات نئے منصوبے کے تحت مضبوط ہے کل تجارت 6.24 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی’ ملک کی عالمی غیر ملکی سرمایہ کاری 1743 بلین ڈالر رہی جس میں ہائی ٹیک سیکٹرز نے 35فی صد رقوم کو اپنی طرف متوجہ کیا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین نے 190ممالک میں 50ہزار سے زیادہ کاروباری ادارے قائم کرتے ہوئے اپنے عالمی نقش کو بڑھایا ہے اس اقدام سے 3ہزار سے زیادہ منصوبے فراہم کئے ہیں تقریباً 420 ہزار ملازمتیں پیدا کی ہیں تقریباً 40 ملین افراد کو غربت سے نکالنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے پاکستان میں چین نے بلوچستان میں 70ہزار ہیلتھ کٹس کی تقسیم سمیت مختلف اقدامات کے ذریعے تعاون بڑھایا ہے جس سے 766 سکولوں کو فائدہ پہنچا گوادر کے چائنہ پاکستان فرینڈشپ ہسپتال میں 48ہزار سے زائد مریضوں کو طبی خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں جو کہ عوامی فلاح وبہبود میں جاری تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں سفیر کا مزید کہنا تھا کہ چین نے پاکستان اقتصادی راہداری کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جسے عام طور پر 2.0CDECکہا جاتا ہے توجہ اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے، معاش کو بہتر بنانے پر مرکوز ہو گی،، وفاقی دارالحکومت میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کا پریس کانفرنس کے دوران چین کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے بارے آگاہ کرتے ہوئے اسے پائیدار ترقی تکنیکی ترقی اور عالمی تعاون کے لیے ایک جامع روڈ میپ قرار دیا ہے بلاشبہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دیرینہ دوست اور پاکستان کا ہر آڑے وقت میں ساتھ دینے والا عظیم ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو پون صدی ہو گئی اور یہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال بن گئے ہیں 75سال کا عرصہ معمولی بات نہیں بلکہ اس عرصہ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپو ساتھ دیا خواہ وہ سیاسی ہو تجارتی یا سفارتی چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو سی پیک منصوبہ پیش کر کے پختہ کیا ہے اقتصادی راہداری منصوبہ درحقیقت پاکستان کا خوشحال مستقبل ہے یہ منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور اس کے ثمرات پاکستان کو بہت جلد حاصل ہونا شروع ہو جائیں گے اور اس منصوبہ کی بدولت پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن جائے گا اس کے تمام بیرونی قرضے نہ صرف ادا ہونگے بلکہ آئندہ کسی بیرونی قرضے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں