57

پاک چین فری ٹریڈورکنگ گروپ بنانے کا اعلان (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت گوانگ ژو میں انوسٹمنٹ کانفرنس منعقد ہوئی چین کی 60سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی وزیراعلیٰ نے کانفرنس میں ٹریڈورکنگ گروپ قائم کرنے’ فوکل پرسن مقرر کرنے اور ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا’ کانفرنس میں ہیلتھ’ آرٹی فیشل انٹیلی جنس’ زراعت’ انفارمیشن ٹیکنالوجی’ ویسٹ مینجمنٹ’ سولر انرجی اور دیگر سیکٹرز کے نمائندگان شریک ہوئے، کمپنیوں نے بریفنگ دی پاک چائنہ فری ٹریڈ کے بارے میں تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کیا اور پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لیے لینڈ آف اپرچونٹی قرار دیا ہے، مریم نواز شریف نے کہا کہ چین تاریخ کے ہر موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، انہوں نے چینی شہر گوانگ ژو میں وائس گورنر سے ملاقات کی ان کے اعزاز میں خصوصی سٹیٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا پاکستان اور چین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں دونوں ملکوں کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں’ دورہ چین کے موقع پر بہت کچھ جاننے اور سمجھنے کا موقع ملا پنجاب کے عوام دورہ چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے” وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پنجاب کو بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کیلئے متحرک ہیں اور انہوں نے چین کے پہلے سرکاری دورہ کے دوران صوبہ کے عوام کی بہتری کے منصوبوں پر سیرحاصل بحث کی اور دورہ کے دوران بڑی گہرائی سے چین کے ترقیاتی منصوبوں اور ان کی ترقی کا مشاہدہ کیا جبکہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں چینی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوانگ ژو میں انویسٹمنٹ کانفرنس میں چین کی 60سے زائد نمایاں کمپنیوں کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے مابین فری ٹریڈورکنگ گروپ قائم کرنے کا اعلان کیا جس کا بڑا مقصد دونوں ملکوں میں تجارتی روابط کو مزید بڑھانا ہے،، وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں سے پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں نوٹوپلاسٹک مہم شروع ہو چکی ہے زیروویسٹ مشن شروع ہو چکا ہے سستی بجلی کے حصول کیلئے ونڈمل’ سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے ذرائع پر توجہ دی جا رہی ہے ایکوسسٹم میں بہتری کیلئے انڈسٹری میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں سولرائزیشن پراجیکٹ میں چینی کمپنیوں کے اشتراک کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں زراعت کے سب سیکٹر کی مشینری’ مینوفیکچرنگ’ فوڈ پراسیسنگ اور ہائبرڈ بیج کو ڈویلپمنٹ کے اشتراک کار سے ممکن بنانے کا پلان تیار کیا جا رہا ہے جس سے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے وہ دن دور نہیں جب پنجاب دیگر صوبوں پر غیر ملکی سرمایہ کاری اور خوشحالی کے حوالے سے سبقت لے جائے گا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پنجاب میں چینی کمپنیوں کی طرف سے مزید سرمایہ کاری ہو گی جبکہ چین کے ساتھ فری تجارت کیلئے ورکنگ گروپ بنانے سے پنجاب میں معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرقیادت صوبہ کے عوام کیلئے فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ خوشحالی کے منصوبے پر مکمل ہوں گے، انشاء اﷲ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں