73

پاک چین نئے فضائی مال بردار روٹ کا آغاز

اسلام آباد (بیوروچیف) چین اورپاکستان کے درمیان نئے فضائی مال بردارروٹ کا آغاز ہوگیا، کپڑے اور برقی آلات سے لدا پہلا طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔چین اور پاکستان کے درمیان نئے مال بردارروٹ کا آغازہوگیا، جس کے تحت چین کیجنوب مغربی صوبے گوئی ژو اور کراچی کے درمیان پرواز آپریٹ کی گئی۔گوئی ژوکے صدر مقام گوئی یانگ سے ایک مال بردار جہاز کراچی پہنچا، 6گھنٹے پروازکے بعد طیارے کے ذریعے کئی ٹن سامان پہنچایا گیا، جس میں کپڑے اور الیکٹرونک آلات سمیت دیگر اشیا شامل تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں