55

پاک چین کے درمیان1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان اور چینی کمپنی نے پٹرولیم کی صنعت میں1.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے جبکہ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقاتیں کیں ۔وزیرِ اعظم نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مذمت کی اور فوری جنگ بندی کے ساتھ ساتھ متاثرین تک امداد کی ترسیل پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں