پبلک سکولز و کالجز کو معیاری تعلیمی ادارے بنانے کا عزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ترقی کے اقدامات کے تحت پبلک سکولز وکالجزکو ڈویژن کے معیاری تعلیمی ادارے بنانے کاعزم ہے۔اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت پرنسپلز پبلک سکولز کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے پبلک سکولوں کی ازسر نو بحالی (Revival) پلان مرتب کی جانب گامزن ہے۔طالب علموں کے ساتھ اساتذہ کی بہتر کارکردگی کا دائرہ کار بنایا جارہا ہے۔ کمشنر نے تین سالہRevivalپلان جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ پلان کا مقصد پبلک سکولوں میں نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طالب علموں کی جدید خطوط پر کردار سازی کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں