پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)پتنگ اڑاتے ہو ئے چھت سے گر کر آٹھ سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ مونگی بنگلہ کے نواحی چک نمبر244گ ب کے محمد خالد کا 8سالہ بیٹامحمد عذیر اپنے گھرکی چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا کہ اچانک پائوں پھسل جانے سے ہمسایہ کے گھر کے صحن میں گر گیا جس کے نتجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے مخدو ش حالت کے پیش نظر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں