42

پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا یہ قابل سزا جرم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا ہے اور قابل سزا جرم ہے۔ قاتل ڈور تیار کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔ پتنگ کا کاروبار کرنیوالے اسکی ترسیل کر نیو الے ، پتنگ اڑانے والے، سب کے سب اِس جرم میں برابر کے ساتھی ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں اب سمجھ لینا چاہے ۔ اور ایسے المناک حادثات سے سبق سیکھنا چاہیے اور آج ابھی سے تہیہ کریں کہ کسی بھی صورت نہ یہ کھیل کھیلیں گے اور نہ ہی کسی بھی طریقے سے اس منحوس اور جان لیوا کھیل کا حصہ بنیںگے شاید ہمارا آج کا عہد کل کو ہمارے اپنے پیارے کی جان بچانے کا سبب بن جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں